پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہو گا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کل ہو گا

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد اب ون ڈے سیریز کا آغاز ہو گا جس کاپہلا میچ 29 مارچ بروز منگل (کل) کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا۔ 
دونوں ٹیموں نے ون ڈے میچز کی تیاری شروع کردی ہے جس کیلئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کل تین گھنٹے کا بھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا اور دونوں ٹیموں نے وائٹ بال معرکہ فتح کرنے کیلئے بھرپور مشق کی۔ 
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے دیگر 2 میچز بھی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے۔ دوسرا میچ 31 مارچ کو ہو گا جبکہ تیسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں