Get Alerts

اپوزیشن مشکل میں پھنس گئی ، چودھری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات 

اپوزیشن مشکل میں پھنس گئی ، چودھری پرویز الہٰی کی وزیراعظم عمران خان سے اہم ملاقات 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد سیاست میں مزید ہلچل مچ گئی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن نے نمبر پورے کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے وزارت اعلیٰ کی پیشکش کے بعد حکومت نے بھی پرویز الہیٰ کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی کی بنی گالا میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات جاری ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کردی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان آج کسی بھی وقت ہوسکتا ہے۔