اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر مسلم لیگ ق نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہی کو وزیراعلی کے کینیڈیٹ کے طور پر سپورٹ کریں گے۔ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 28, 2022
ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ ق لیگ نے وزیراعظم کی عدم اعتماد میں حمایت کا اعلان کر دیا۔