Get Alerts

سونے کی قیمت فی تولہ 4,800 روپے کا اضافہ

 سونے کی قیمت فی تولہ 4,800 روپے کا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دو روز تک کمی کے بعد سونا دوبارہ مہنگا ہو گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,800 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4,116 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس قیمت 48 ڈالر بڑھ کر 4,493 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی تولہ چاندی 7,454 روپے پر برقرار ہے۔
 

ٹیگز: