لاہور (ویب ڈیسک): ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے تیسرے میچ میں پشاور زلمی نے راولپنڈی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے۔ اننگز کا آغاز محمد رضوان اور یاسر خان نے کیا، جنہوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ یاسر خان نے 83 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 41 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کامران غلام نے 37، ڈیرل مچل نے 23، اور سیم بلنگز نے 18 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پشاور زلمی کی جانب سے فاسٹ بولر علی رضا نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔
215 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، پشاور زلمی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں فتح حاصل کر لی۔ ٹیم کی جانب سے محمد حارث نے 47 اور بابر اعظم نے 39 رنز بنائے۔ مائیکل بریسویل نے 35 اور عبدالصمد نے تیز رفتار 33 رنز 11 گیندوں پر اسکور کیے، جو ٹیم کو کامیابی دلا گئے۔