Get Alerts

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کے 226 رنز کے ہدف کو بآسانی حاصل کر کے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز اسکور کیے۔

کنگزمین کی بیٹنگ میں اوپننگ بلے باز معاذ صداقت نے محیرالعقول 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلیں، جبکہ پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے جارحانہ بلے باز شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز کی متاثر کن اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز دیا۔
ٹیم کے دیگر اہم بیٹسمینوں میں صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سعد علی 23 اور عرفان خان 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بولنگ میں محمد وسیم دو وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، جب کہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

یہ فتح ملتان سلطانز کے ایونٹ میں دوسرے میچ میں کامیابی تھی، جبکہ حیدرآباد کنگزمین اپنے تیسرے میچ میں ناکامی سے دوچار ہوئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے سبب ملتوی ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ٹیگز: