Get Alerts

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ملتان سلطانز کے لیے 226 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کا ملتان سلطانز کے لیے 226 رنز کا ہدف

لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، جس کے جواب میں ملتان کو 226 رنز کا ہدف ملا۔

کنگزمین کی جارحانہ اننگز میں اوپنر معاذ صداقت نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 62 رنز بنائے، جبکہ پی ایس ایل میں واپسی کرنے والے تجربہ کار بلے باز شرجیل خان نے بھی 26 گیندوں پر 51 رنز اسکور کیے۔

مڈل آرڈر کی جانب سے صائم ایوب 27، عثمان خان 25، سعد علی 23 اور عرفان خان 22 رنز کا اہم کردار رہا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد وسیم سب سے کامیاب بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں حیدرآباد کی ٹیم فتح کی جستجو میں ہے جبکہ ملتان سلطانز نے ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا اور حیدرآباد کنگزمین کا تیسرا میچ ہے۔

گذشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔

ٹیگز: