Get Alerts

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت لیا، ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین نے ٹاس جیت لیا، ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آٹھویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اس میچ میں حیدرآباد کی ٹیم اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کرے گی، جبکہ ملتان سلطانز ایونٹ میں کامیاب آغاز کے بعد اپنی فتح برقرار رکھنے کی کوشش کرے گا۔

یہ حیدرآباد کی ٹیم کا تیسرا اور ملتان سلطانز کا دوسرا میچ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ موسلا دھار بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔

ٹیگز: