لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں سیزن کا آغاز ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کا مقابلہ پہلی بار لیگ میں حصہ لینے والی حیدرآباد کنگزمین سے ہے۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ شائقین اپنی پسندیدہ لیگ دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں، تاہم اس بار میچز صرف ٹیلی ویژن اور لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے دکھائے جا رہے ہیں۔
علاقائی کشیدگی اور توانائی کے بحران سے بچاؤ کے لیے حکومتی فیصلے کے تحت گراؤنڈ میں شائقین کی داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔