اختر مینگل نے بجٹ میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا

اختر مینگل نے بجٹ میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا
کیپشن: Image Source: Twitter File Photo

اسلام آباد: تحریک انصاف کی حکومت کے اہم ترین اتحادی اختر مینگل نے بجٹ منظوری میں حکومت کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمارے چھ مطالبات پر10 ماہ میں عمل درآمد نہیں کیا۔


تفصیلات کے مطابق ، اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر حکومت ہمارا وعدہ پورا کرے گی تو ساتھ دیں گے ۔ جب تک ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا جائے گا ساتھ نہیں دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان ہمارے چھ مطالبات پر 10 ماہ میں عمل نہیں کر سکی، ہم نے جو چھ نکات دئیے تھے ان پر کمیٹی تک نہیں بن سکی ، ہم مفت میں حکومت کا ساتھ دیں اور وہ ہمیں جھنڈی دکھاتے رہیں اب ایسا نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور صدر کےلئے تحریک انصاف کو ووٹ دیا ۔ ہم اس سے زیادہ تعاون نہیں کر سکتے ہمارے نکات بجٹ سے زیادہ ضروری ہیں ۔