ورلڈ کپ وارم اپ ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ وارم اپ ، بھارت نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دیدی
کیپشن: image by Cricinfo

کارڈیف : ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش کو 95 رنز سے شکست دے دی ، راہول نے 108 رنز کی اننگ کھیلی ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 359 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

ایم ایس دھونی نے 78 گیندوں پر 7 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 113 رنز کی دھواں دار اننگ کھیلی ، پانڈیا نے اکیس سکور کیے۔روبیل حسین اور شکیب الحسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم 264 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی ، اوپننگ بلے باز داس نے 90 گیندوں پر 73 رنز کی اننگ کھیلی جس میں 10 چوکے شامل تھے۔

مشفیق الرحیم نے 94 گیندوں پر 90 سکور کیے جس میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔ بھارت کی جانب سے یادیو اور چاہل نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔