ورلڈ کپ: آج نیدرلینڈز بمقابلہ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہو گا

ورلڈ کپ: آج نیدرلینڈز بمقابلہ بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان میچ ہو گا
سورس: File

  ہیماچل: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج نیوزی لینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے جبکہ نیدرلینڈز کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 27واں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا  کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہردس بجے دھرم شالہ میں ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔   

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 28واں میچ نیدرلینڈز اوربنگلہ دیش کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکولکتہ کے مشہور ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔   

ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ پانچ میں سے چارمیچز میں جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا نے اب تک پانچ میں سے 3 میچز جیتے جس کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر ہے۔ اسی طرح بنگلہ دیش اپنے پانچ میں سے 1 میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر ہے جبکہ نیدر لینڈز بھی پانچ میں سے 1 میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر آخری (دسویں) نمبر پر ہے۔ 

بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز اس سے پہلے ون ڈے میچز  میں صرف دو بار آمنے سامنے ہوئے ہیں۔ ہالینڈ نے 2010 میں گلاسگو میں چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ چٹاگانگ میں ہوم گراؤنڈ پر 2011 کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش اسی مارجن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ 

ممکنہ پلیئنگ الیون 

بنگلہ دیش:  تنزید حسن،  لٹن داس،  نجم الحسن شانتو،  شکیب الحسن (c)،  مشفق الرحیم (wk)،  محمود اللہ،  مہدی حسن میراز،  نسیم احمد/ توحید ہردوئے،  تسکین احمد، ۔ شرف الاسلام،  مستفیض الرحمن

نیدرلینڈز:  وکرمجیت سنگھ،  میکس او ڈاؤڈ،  کولن ایکرمین،  سائبرینڈ اینجل برچٹ،  باس ڈی لیڈ،  سکاٹ ایڈورڈز (c/wk)،  تیجا ندامانورو،  لوگن وین بیک،  روئیلوف وین ڈیر ، آرین دت،  پال وین میکرن

مصنف کے بارے میں