Get Alerts

پاک ایران سربراہان کا طویل ٹیلیفونک رابطہ: "امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا، جو ایران کے وقار کے مطابق ہوگا"؛ وزیراعظم شہباز شریف

پاک ایران سربراہان کا طویل ٹیلیفونک رابطہ:

اسلام آباد / تہران:پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان 30 منٹ سے زائد وقت تک انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسعود پزشکیان نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا۔
خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کو یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ    "امن معاہدہ جلد طے پا جائے گا اور یہ معاہدہ ایران کے وقار، خودمختاری اور عزتِ نفس کے عین مطابق ہوگا۔
امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائی روکنے کے لیے پاکستان کی درخواست کے حالیہ انکشاف کے بعد، دونوں وزرائے اعظم اور صدر کے درمیان اس طویل ٹیلیفونک رابطے کو عالمی سفارتی حلقوں میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے، جسے خطے میں تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کلیدی سفارتی کردار کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: