Get Alerts

عید الاضحیٰ کا دوسرا روز: ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی  ، دعوتوں اور پکوانوں کا سلسلہ جاری

عید الاضحیٰ کا دوسرا روز: ملک بھر میں سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی  ، دعوتوں اور پکوانوں کا سلسلہ جاری

لاہور، کراچی، اسلام آباد:ملک بھر میں عید الاضحیٰ کا دوسرا روز آج روایتی جوش و خروش اور مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ پہلے دن کی طرح آج بھی صبح سویرے سے ہی سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد اللہ کی راہ میں اپنے جانور قربان کر رہی ہے۔
عید کے پہلے روز قصابوں کی مصروفیات یا دیگر وجوہات کے باعث جو شہری قربانی نہیں کر سکے تھے، وہ آج اپنا مذہبی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔ گلی محلوں میں کہیں گائے اور اونٹ جیسے بڑے جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے تو کہیں بکرے اور دُنبے قربان کیے جا رہے ہیں، جبکہ مستحقین اور رشتہ داروں میں گوشت کی تقسیم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
عید کے دوسرے روز گھروں میں رونقیں عروج پر ہیں اور کچنز سے لذیذ پکوانوں کی خوشبوئیں آ رہی ہیں۔ خواتین گھروں میں کلیجی، کڑھائی، بریانی اور روایتی ڈشز تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ آج عید کے رنگوں میں ایک روایتی تبدیلی بھی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جس سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو رہی ہیں۔"
نوجوانوں کی جانب سے عید کے دوسرے روز کی مناسبت سے شام کے اوقات کے لیے خصوصی باربی کیو (BBQ) پارٹیوں کے پلان بنائے گئے ہیں، جہاں دوست احباب مل کر عید کے لذیذ پکوانوں اور گپ شپ سے لطف اندوز ہوں گے۔

ٹیگز: