Get Alerts

عیدِ قربان کی رونقیں: سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کا محاذ سنبھال لیا، چٹ پٹے پکوانوں کی تیاریاں

عیدِ قربان کی رونقیں: سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کا محاذ سنبھال لیا، چٹ پٹے پکوانوں کی تیاریاں

لاہور:ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے موقع پر سنتِ ابراہیمی کی ادائیگی کے فوراً بعد جہاں مرد حضرات گوشت کی تقسیم کے مراحل میں مصروف  ہیں، وہیں گھروں میں خواتین نے روایتی جوش و خروش کے ساتھ کچن کا محاذ سنبھال لیا ہے۔ قربانی کے بعد عید کے پہلے دن کو چٹپٹا اور یادگار بنانے کے لیے لذیذ پکوانوں کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
روایت کے مطابق عید کی پہلی صبح ناشتے اور دوپہر کے کھانے میں تازہ کلیجی فرائی، گرما گرم مٹن و بیف پلاؤ اور سیخ کبابوں کی تیاری کو اولیت دی گئی، جس کی خوشبو سے سارا ماحول مہک اٹھا۔ گھروں کی خواتین مہمانوں اور گھر والوں کی تواضع کے لیے طرح طرح کے روایتی کھانے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب، نوجوانوں نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے رات کے اوقات میں خصوصی 'تکہ پارٹی' اور بار بی کیوکے پروگرام ترتیب دے دیے ہیں۔ گھروں کی چھتوں اور لان میں کوئلے دہکانے اور مسالے دار تکے تیار کرنے کی تیاریاں ابھی سے مکمل کی جا رہی ہیں، جہاں رات گئے تک عید کی رونقیں جمیں گی۔

ٹیگز: