Get Alerts

یومِ تکبیر: وزیراعظم کا ذوالفقار بھٹو، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر سمیت محسنینِ ملت کو ٹریبیوٹ، افواجِ پاکستان کے دفاعی عزم کا اعتراف

یومِ تکبیر: وزیراعظم کا ذوالفقار بھٹو، نواز شریف اور ڈاکٹر عبدالقدیر سمیت محسنینِ ملت کو ٹریبیوٹ، افواجِ پاکستان کے دفاعی عزم کا اعتراف

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یومِ تکبیر کے تاریخی موقع پر قوم کے نام اپنے خصوصی پیغام میں پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے محسنینِ ملت اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ملک سے فتنوں کے خاتمے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی حصار اور ہماری بہادر مسلح افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے راستے میں ایک ناقابلِ عبور رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ہماری مسلح افواج مادرِ وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں اور معماروں کو یاد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سمیت تمام محسنین کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی انتھک محنت اور جرات مندانہ فیصلوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر بنا۔

ٹیگز: