نواز شریف کواشتہاری قراردینے کیلئے کارروائی کاتحریری حکم نامہ جاری 

Written order issued for declaring Nawaz Sharif a fugitive

اسلام آباد:ہائیکورٹ نے نواز شریف کواشتہاری قراردینے کیلئے جاری کارروائی کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اورایون فیلڈ ریفرنسزمیں نواز شریف کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا ۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بنچ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا جائے گا جبکہ نوازشریف کا اشتہار برطانیہ بھیجنے والے وزارت خارجہ کے افسر مبشر خان بھی 2 دسمبر کو طلب کرلیا گیا اور ایف آئی اے کے متعلقہ افسران اعجاز احمد اور طارق مسعود 2 دسمبر کو بیان ریکارڈ کرائیں گے۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ نواز شریف کی عدالت طلبی کے اشتہارات 19 اکتوبر کو شائع ہوئے، اشتہارات جاتی امرا، ماڈل ٹائون، لندن رہائشگاہ سمیت اہم مقامات پر چسپاں کیے گئے جبکہ وفاق کے مطابق بھیجا گیا طلبی اشتہارنواز شریف نے وصول کرلیا اور نیب کے مطابق اصولی طور پر اشتہار بھیجنے اور چسپاں کرنے والوں کے بیانات ریکارڈ کرنا ضروری ہیں۔


خیال رہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والد بیگم شمیم اختر لندن میں انتقال کرگئی تھیں جن کی نمازہ جنازہ آج جاتی امرا لاہور میں ادا کی جائے گی۔