ترکی میں داعش کے49ارکان گرفتار

ترکی میں داعش کے49ارکان گرفتار

انقرہ:ترکی میں حکام نے داعش کے انچاس مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ان میں سے بعض اتوار کو ترکی کے قومی دن کے موقع پر حملے کی سازش میں ملوّث تھے۔
تفصیلات کے مطابق ان مشتبہ افراد کو دارالحکومت انقرہ میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔وہ ترکی کے چورانوے یوم جمہوریہ کے موقع پر ایک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔انا طولو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترک حکام نے داعش کے پچپن غیر ملکی ارکان کے وارنٹ گرفتار ی جاری کیے تھے۔
دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد سے داعش کے حملوں میں تو کمی واقع ہوئی ہے لیکن سخت گیر ججنگجووﺅںکے حملوں کا خطرہ ختم نہیں ہوا ہے اور ترک پولیس آئے دن داعش کے جنگجووﺅں کی پکڑ دھکڑ کے لیے ملک بھر میں چھاپا مار کارروائیاں کرتی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ ترکی میں گذشتہ دو سال کے دوران میں داعش کےجنگجووﺅں کے متعدد تباہ کن بم حملے کیے ہیں۔داعش کے ایک جنگجو نے استنبول میں نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی جس سے انتالیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔