احسن بھون سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب

احسن بھون سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق  عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار احسن بھون نے میدان مار لیا۔

نیو نیوز کے مطابق احسن بھون نے 1031 ووٹ حاصل  کیے جبکہ مدمقابل صدارتی امیدوار سردار لطیف کھوسہ 734 ووٹ حاصل کرسکے۔ 

احسن بھون کی جیت کا اعلان ہوتے ہی حامیوں نےخوشی سے بھنگڑے ڈالے ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو مبارکبادیں دیتے رہے ۔

نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ جمہوری قوتوں کے ساتھ ہیں ۔ آئین اورقانون کی بالادستی کےلئے آخری حد تک جائیں گے ۔ سپریم کورٹ بارکےحتمی نتائج کااعلان 3نومبر کواسلام آباد میں ہوگا۔