شیخوپورہ : شیخوپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سکول بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 21 بچے زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق، ٹرک سے تصادم کے بعد سکول بس نالے میں جا گری۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو عملے نے بچوں کو بس سے نکال لیا اور انہیں امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ سات بچوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں موقع پر طبی امداد دی گئی، جبکہ پندرہ زخمی بچوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔