Get Alerts

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران عدالت میں پیش، ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران عدالت میں پیش، ایف آئی اے نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی

لاہور:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے افسران کی گرفتاری کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ایف آئی اے نے گرفتار 6 افسران کو عدالت میں پیش کر دیا، جہاں کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔

ادھر، ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف درج ایف آئی آر بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق، افسران پر یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعدالرحمن) کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے رشوت لینے کا الزام ہے، جبکہ تفتیشی افسر شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مقدمے کی تفتیش میں مزید افسران اور مالی ریکارڈ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

ٹیگز: