لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی گرفتار پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرفتار ی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی غلطی نہ کریں،شہباز شریف کو صرف اسی لئے گرفتار کیا گیا ہے ،کیونکہ انہوں نے ان لوگوں کے ہاتھوں کھیلنا سے انکار کیا تھا جو انہیں اپنے بھائی کے خلاف استعمال کرنا چاہتے تھے۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ انہوں (شہباز شریف )نے اپنے بھائی کے خلاف کھڑے ہونے کے بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے کھڑے ہونے کو ترجیح دی۔ شہباز شریف ، آپ کو سلام !
Make no mistake. Shehbaz Sharif has been arrested ONLY because he REFUSED to play in the hands of those who wanted to use him against his brother. He preferred standing behind prison bars than to stand against his brother. Shahbaz Sharif, aap ko SALAM!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
انہوں نے مزید لکھا کہ اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔
اگر اس ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم سلیم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کے بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!
آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں!
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 28, 2020
دوسری جانب چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہباز شریف کو فوری طورپر رہا کیا جائے۔