انتظار کی گھڑیاں ختم ،کورولش عثمان کے مداح تیار ہوجائیں ،سیزن 5 کا ٹیزر جاری

 انتظار کی گھڑیاں ختم ،کورولش عثمان کے مداح تیار ہوجائیں ،سیزن 5 کا ٹیزر جاری

انقرہ: کورولش عثمان  کے سیزن5  کا ٹیزر جاری کیاگیا ہے۔    ٹیزر دیکھنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کورولش عثمان کے مداح نیا سیزن دیکھنے کے لیے بےتاب ہوگئے ہیں۔


 ترک اداکار براق اوزچیویت نے  انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اس کے سیزن 5 کے بارے میں بتایا ہے، اس سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

ترک اداکار نے انسٹا پوسٹ اپ لوڈکی ہے اوراس کے ساتھ  اس کی ریلیز تاریخ بتائی ہے ۔کورولش عثمان کے 5ویں سیزن کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس سیزن میں مداحوں کو بہت سے نئے حریف اور نئے چہرے دیکھنے کو ملیں گے۔  


ٹیزر میں بھی عثمان کی بیگمات کا مرکزی کردار ادا کرنے والی دونوں اداکارائیں، بالا اور مالہون خاتون کو دِکھایا گیا ہے۔دوسری جانب براق اوزچیویت نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کورولش عثمان کا 5واں سیزن 4 اکتوبر سے نشر کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں