ایشین گیمز میں  بڑی کامیابی،پاکستانی باکسرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

 ایشین گیمز میں  بڑی کامیابی،پاکستانی باکسرکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

ہانگزو: ایشین گیمز میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان کاباکسر  کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ 

چین میں جاری ایشین گیمز کے مینز باکسنگ ایونٹ میں پاکستان کے زوہیب رشید کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔زوہیب  رشید نے 51 کے جی کے راؤنڈ آف 16 میں امارات  کے سلطان النومی کو شکست دی۔ 

پاکستانی باکسر نے اماراتی حریف کو بآسانی 0-5 سے مات دی۔جیوری کے تمام ریفریز نے زوہیب رشید کو متفقہ طور پر فاتح قرار دیا۔ ذوہیب کو 51 کے جی کے ڈراز میں پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی۔

مصنف کے بارے میں