نواز شریف  کی واپسی سے پاکستان ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا،نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے: رانا ثنا اللہ

نواز شریف  کی واپسی سے پاکستان ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا،نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے: رانا ثنا اللہ

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ سانحہ نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے ایک بیان میں کہاکہ   سانحہ نو مئی کے ملزموں کو الیکشن لڑنے نہیں دیں گے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے تکبر کا شکار ہوئے اور اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن لڑنے نہیں دیا جارہا، جبکہ وہ انتخابات لڑنے کے لیے معافی کا تقاضہ بھی کررہے ہیں، ایسا پاکستان سمیت دنیا بھر میں کوئی قانون نہیں ہے کہ جرم کرو  اور پھر الیکشن لڑنے کیلیے معافی کے طلب گار بن جاؤ۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ نو مئی کا جرم جنہوں نے کیا انہیں حساب دینا ہوگا اور واقعے میں ملوث ملزموں کو ہم الیکشن بھی لڑنے نہیں دیں گے۔ لیگی رہنما نے کہا ہمارا مقصد میاں نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف اکیس اکتوبر کو وطن واپس آکر مینار پاکستان پر جلسے میں قوم سے خطاب کریں گے، ان کی واپسی سے پاکستان ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز کرے گا۔

مصنف کے بارے میں