Get Alerts

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات

امریکی صدر جوبائیڈن سےوزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔وزیر اعظم م کہا ہے کہ نیویارک میں امریکی صدر کی طرف سے دیے گئے عشائیہ کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن کے ساتھ میری مختصر ملاقات انتہائی پرجوش اور خوشگوار رہی جس میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور آب و ہوا سے متعلق اقدامات سمیت کلیدی شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اپنی مشترکہ خواہش کا اعادہ کیا۔

ٹیگز: