Get Alerts

امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی

امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور مذاکراتی حل کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست تنازع ہے اور اگر ثالثی کی پیشکش کی جائے تو امریکہ آمادہ ہے۔

محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کیا جا سکتا ہے اور پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ نے تعاون فراہم کیا ہے۔ امریکی حکام نے پاکستان کی دہشت گردوں کی حوالگی پر شکریہ بھی ادا کیا، خاص طور پر ایسے دہشت گرد کی حوالگی جس نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنایا تھا، اسے تعلقات کی اچھی شروعات قرار دیا گیا۔

امریکہ نے کہا کہ وہ بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے مفادات کو فروغ دینے کی کوششوں میں مصروف ہے اور دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات مختلف نوعیت کے حامل ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان میں ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ٹیگز: