Get Alerts

مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منزہ حسن انتقال کر گئیں

مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منزہ حسن انتقال کر گئیں

کراچی :  معروف پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کی والدہ منزہ حسن طویل علالت کے بعد اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ یہ خبر نازیہ حسن کے بھائی اور گلوکار زوہیب حسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

زوہیب حسن نے اپنی پوسٹ میں والدہ، اپنی، نازیہ حسن اور والد کی تصاویر کے ساتھ لکھا کہ ان کی والدہ، ان کی محبت اور ان کی رہنما ہمیشہ کے لیے چلی گئیں۔ منزہ حسن کافی عرصے سے ڈیمنشیا کی بیماری میں مبتلا تھیں اور زوہیب حسن نے ان کی دیکھ بھال خود کی۔

نازیہ حسن، جنہیں ایشیا کی پاپ میوزک کی ملکہ کہا جاتا ہے، 3 اپریل 1965 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے محض 10 سال کی عمر میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام "سنگ سنگ" کے ذریعے شہرت حاصل کی۔ نازیہ حسن پہلی پاکستانی گلوکارہ تھیں جن کا انگریزی گانا "ڈریمر دیوانے" برطانوی میوزک چارٹ میں شامل ہوا۔

نازیہ حسن 13 اگست 2000 کو صرف 35 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئیں، جبکہ ان کے والد مئی 2020 میں دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔

ٹیگز: