Get Alerts

پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی بس حادثے کا شکار

پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی بس حادثے کا شکار
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف مینار پاکستان پر سیاسی پاور شو کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اور پی ٹی آئی کے کارکنان قافلوں کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہے ہیں۔لیکن اس حوالے سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیصل آباد میں کپتان کے کھلاڑیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے۔فیصل آباد سے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں آنے والی بس کار سے ٹکرا گئی تھی۔جس کے نتیجے میں بس زمین پر الٹ گئی۔اور کپتان عمران خان کے کئی کھلاڑی زخمی ہو گئے۔موقع پر موجود لوگوں نے زکمی ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکنان کو پانی پلایا۔

ٹیگز: