Get Alerts

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف-18 طیارہ سمندر میں جا گرا

یمن پر حملوں میں شامل امریکی طیارہ بردار جہاز سے ایف-18 طیارہ سمندر میں جا گرا

بحیرہ احمر: امریکی بحریہ کا لڑاکا طیارہ ایف-18 طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین سے دورانِ آپریشن سمندر میں جا گرا، حادثے میں ایک نیوی اہلکار زخمی ہوا ہے۔

امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ حادثاتی طور پر جہاز کے عرشے سے سمندر میں گرا، اس کے ساتھ طیارے کو کھینچنے والا ٹریکٹر بھی سمندر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے تمام اہلکاروں کو بروقت سمندر سے نکال لیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ زخمی اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین اس وقت بحیرہ احمر میں تعینات ہے اور یہ یمن میں امریکی کارروائیوں میں بھی شریک ہے۔

ٹیگز: