Get Alerts

مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا روپ :  پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر ہونے والے سائبر حملے ناکام بنادیے

مودی سرکار کا ایک اور گھناؤنا روپ :  پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر ہونے والے سائبر حملے ناکام بنادیے

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے وفاقی وزارتوں پر ہونے والے سائبر حملوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا۔ یہ بات وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے اپنے بیان میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا اور سسٹمز محفوظ رہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سائبر حملوں کا کوئی اثر ٹیلی کام سیکٹر یا حکومتی ڈیجیٹل نظام پر نہیں پڑا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس نیشنل ٹیلی کام کارپوریشن (NTC) کی ہوسٹنگ پر ہیں، اور NTC کے پاس جدید سائبر سکیورٹی سسٹمز موجود ہیں جو ایسے حملوں سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

شزا فاطمہ کا کہنا تھا کہ ملک میں کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں قائم کر دی گئی ہیں، اور سائبر سیکیورٹی سے متعلق نیشنل تھریٹ انٹیلیجنس سسٹم (NTISP) بھی مکمل طور پر فعال ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اب ان ممالک میں شامل ہو چکا ہے جو سائبر سیکیورٹی میں دنیا کے ٹاپ لیول پر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا آیا ہے، لیکن اگر کوئی ملک ہمارے خلاف کارروائی کرے گا، تو ہم جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ "ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں،" ان کا واضح پیغام تھا۔

ٹیگز: