Get Alerts

پی ایس ایل 10 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا آج قذافی سٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ

پی ایس ایل 10 : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا آج قذافی سٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ

لاہور   : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سپر ہٹ میچز کا سلسلہ ایک روزہ بریک کے بعد دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان یہ زبردست مقابلہ رات 8 بجے شروع ہوگا، جس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہوں گی۔ 

یاد رہے کہ کراچی کے بعد لاہور میں پی ایس ایل کے میچز جاری ہیں، اور کرکٹ کے دیوانے بڑی تعداد میں سٹیڈیم میں آ کر اس شاندار ایونٹ کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

ٹیگز: