Get Alerts

پہلگام واقعے کے بعد ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر ملکی پروازوں کی نگرانی سخت

پہلگام واقعے کے بعد ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر ملکی پروازوں کی نگرانی سخت

اسلام آباد: پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ اقدامات کے تحت ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بھارتی فضائی حدود سے آنے یا جانے والی غیر ملکی پروازوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام بڑے ہوائی اڈوں پر عملے کو اپنے سرکاری اور شناختی کارڈ ہمراہ رکھنے کی سختی سے ہدایت دی گئی ہے، جبکہ بغیر شناخت کسی بھی فرد کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کسی بھی مشکوک پرواز کو ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متعلقہ عملے کو ہدایات دی گئی ہیں کہ پرواز کی پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی طیارہ فضائی حدود استعمال نہ کرے۔

سیکیورٹی اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: