Get Alerts

 مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیاد مسئلہ فلسطین ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک موقف

 مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیاد مسئلہ فلسطین ہے، سلامتی کونسل میں پاکستان کا دوٹوک موقف

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر منعقدہ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو فوری مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی معیشت پر اثرات: عاصم افتخار نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز میں جاری کشیدگی سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی معیشت متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اہم بحری گزرگاہ میں سپلائی کا خلل عالمی تجارتی نظام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

اسلام آباد کا امن مشن: پاکستانی مندوب نے اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ امریکہ ایران مذاکرات کو پاکستان کے امن کی جانب مخلصانہ عزم کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

پائیدار حل کا مطالبہ: انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل کے تحت آزاد فلسطینی ریاست قائم نہیں ہوتی، خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ اسرائیل کا غیر قانونی تسلط قرار دیا۔

ٹیگز: