Get Alerts

ہم برطانیہ کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں نہیں گھسیٹنے دیں گے؛برطانوی وزیرِ اعظم کا دوٹوک اعلان

ہم برطانیہ کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں نہیں گھسیٹنے دیں گے؛برطانوی وزیرِ اعظم کا دوٹوک اعلان

لندن:برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے لندن میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برطانیہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری ایران-امریکہ کشیدگی یا کسی بھی علاقائی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔ ان کا یہ بیان برطانیہ کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی اور عوامی تحفظات کے پیشِ نظر سامنے آیا ہے۔
 انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ "ایران جنگ ہماری جنگ نہیں ہے اور اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں"۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانیہ کو کسی بھی صورت اس تنازع میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ کیئر سٹارمر کا کہنا تھا کہ بطور وزیرِ اعظم ان کی اولین ذمہ داری برطانیہ کو ایک خود مختار اور محفوظ ملک بنانا ہے۔ وہ کسی دوسرے کی جنگ کی قیمت پر برطانوی عوام کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے زور دیا کہ ان کا ہدف آنے والی نسلوں کو ایک پُرامن اور مستحکم برطانیہ منتقل کرنا ہے، نہ کہ اسے جنگوں کی آگ میں جھونکنا۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ موجودہ عالمی بحران کے باوجود برطانیہ ایک "صاف ستھرا اور محفوظ ملک" بن کر ابھرے گا۔

ٹیگز: