کیلیفورنیا: ماہرین کے مطابق اینڈرائیڈ فونز اگر میل وئیر سے متاثر ہوں تو کچھ واضح نشانیاں سامنے آتی ہیں، جن میں بار بار اشتہارات کا آنا، مشتبہ ایپس کا خود بخود انسٹال ہونا، فون کا گرم یا سست ہونا، ڈیٹا کے استعمال میں غیر معمولی اضافہ اور ناقابلِ فہم سرگرمیاں شامل ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر اینٹی وائرس ایپ سے اسکین کیا جائے اور مشکوک ایپس کو حذف کیا جائے تاکہ صارف کی پرائیویسی اور فون کی کارکردگی محفوظ رہ سکے۔