Get Alerts

ٹرائی نیشنز سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دیا

ٹرائی نیشنز سیریز: پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دیا

شارجہ:پاکستان نے ٹرائی نیشنز سیریز کے میچ میں افغانستان کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا ہے۔کپتان سلمان آغا نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری (53 رنز) سکور کی۔
صاحبزادہ فرحان اور محمد نواز نے 21، 21 رنز بنائے جبکہ فخر زمان 20، محمد حارث 15 اور صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمن، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، راشد خان اور فرید احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیگز: