Get Alerts

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے

کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اوپر موجود تصویر میں کیا گڑبڑ ہے

اس تصویر میں موجود لڑکیوں کی ٹانگوں میں کچھ گڑبڑ ہے تو یہ بات ٹھیک ہے۔دیکھا جائے عام سی تصویر ہے جس میں 6 لڑکیاں ایک ساتھ جگہ پر موجود ہیں، جیسے ایک ساتھ پارٹی کررہی ہوں اور ان کی اکھٹے بیٹھے ہوئے تصویر لے لی گئی۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی اس تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنا سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے۔اصل میں اس تصویر میں صرف 6 لڑکیاں موجود ہیں، تاہم اگر ان کی ٹانگوں پر غور کیا جائے تو ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کسی ایک لڑکی کی ٹانگیں نہیں ہیں۔
اس تصویر پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بہت سارے تبصرے کیے ہیں جیسے ہوسکتا ہے کسی ایک لڑکی کی ٹانگیں ہوں ہی نہ یا پھر وہ پیچھے رکھ کر بیٹھی ہو، لیکن کسی کو بھی صحیح جواب نہیں ملا۔
حقیقت یہ ہے کہ الٹے ہاتھ کی جانب بیٹھی ہوئی دوسری لڑکی نے پہلی لڑکی کی ٹانگوں کے پیچھے اپنی ٹانگیں چھپا رکھی ہیں۔اب یہ جان بوجھ کر کیا گیا یا پھر تصویر ہی کچھ اس انداز میں لے لی گئی اس کا فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔