Get Alerts

شہباز شریف کے ٹویٹر اکاونٹ پر مدینہ منورہ دورے کی اہم تصاویر شیئر کر دی

شہباز شریف کے ٹویٹر اکاونٹ پر مدینہ منورہ دورے کی اہم تصاویر شیئر کر دی

مدینہ منورہ :وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج کل سعودی عرب کے دورے پر ہیں ۔ اس دورے میں شہباز  شریف مدینہ منورہ  گئے اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری بھی دی ، 

اس موقع پر شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں موجود پاکستانیوں سے ملاقات بھی کی ، وہ معمرہ خاتون سے بھی ملے اور ان سے ڈھیروں دعائیں لی ، پاکستانیوں نے شہباز شریف کو دیکھتے ہی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کر دیے ،

شہباز شریف کے ساتھ سعودی سیکورٹی حکام موجود تھے، تاہم شہباز شریف نے سیکورٹی اہلکاروں کو پاکستانیوں سے ملنے سے منع نہ کیا ، سفید شلوار قمیص میں ملبوس شہباز شریف پر مطمئن دکھائی دے رہے تھے ۔

شہباز شریف کی مدینہ منورہ کی ٹویٹ کو پنجاب گورنمنٹ کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ بھی کیا گیا ہے ، جس میں لکھا گیا تھا کہ شہباز شریف مسلمانوں خصوصاََ پاکستانیوں کے ساتھ ملاقات کر تے ہوئے،"۔