مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی

مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی

اسلام آباد :مخصوص نشستوں کیلئے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مخصوص نشستوں کے الیکشن شیڈول میں تبدیلی کر دی ہے۔ انتخابی شیڈول میں تبدیلی مخصوص نشستوں کے لیے کی گئی، مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 13 جنوری تک بڑھا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر کو الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 19 دسمبر کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے، جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی، 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 10 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 11 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 13 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جس کے بعد 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو عام انتخابات ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں