Get Alerts

چین کی میگ لیو ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

چین کی میگ لیو ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا

بیجنگ: چین کی سپر فاسٹ میگنیٹک لیویٹیشن (میگ لیو) ٹرین نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے، جب اس نے محض دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی۔ اس رفتار کی شدت اتنی تیز تھی کہ آنکھ جھپکتے ہی یہ ٹرین نظروں سے اوجھل ہو گئی۔

یہ کامیاب تجربہ چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے ماہرین نے کیا۔ اس ٹیسٹ میں، ایک ہزار کلوگرام وزن والی گاڑی کو انتہائی کم وقت میں اس غیر معمولی رفتار تک پہنچایا گیا۔ اس تجربے کے دوران ٹرین نے اپنی رفتار حاصل کرنے کے بعد بحفاظت خود کو روک لیا، جس سے یہ دنیا کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ میگ لیو ٹرین بن گئی۔

یہ ٹرین سپر کنڈکٹنگ میگنیٹس کی مدد سے پٹڑی سے اوپر معلق رہتی ہے، جس کی وجہ سے رگڑ تقریباً ختم ہو جاتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ اس کی رفتار میں اتنا غیر معمولی اضافہ ممکن ہو سکا۔

یاد رہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والی ٹیم گزشتہ دس سال سے اس ٹیکنالوجی پر تحقیق کر رہی ہے، اور جنوری 2025 میں ایک سابقہ تجربے میں ٹرین نے 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔

ٹیگز: