Get Alerts

رونالڈو نے مسلسل تیسری بار ’بیسٹ مڈل ایسٹ فٹبالر‘ کا اعزاز جیت لیا

رونالڈو نے مسلسل تیسری بار ’بیسٹ مڈل ایسٹ فٹبالر‘ کا اعزاز جیت لیا

دبئی :پرتگال کے فٹبال سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسری مرتبہ مشرقِ وسطیٰ کے بہترین فٹبالر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

40 سالہ سٹار کو یہ اعزاز دبئی میں گلوب سوکر ایوارڈز کی تقریب میں دیا گیا، جہاں انہوں نے کریم بنزیما، سالم الدوسری اور ریاض محرز جیسے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑا۔

سال 2025 کے دوران رونالڈو نے مجموعی طور پر 40 گول اسکور کیے، جو ان کی شاندار فارم اور مستقل کارکردگی کا ثبوت ہیں۔ وہ اس وقت سعودی عرب کے کلب النصر کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور ان کا معاہدہ 2027 کے وسط تک جاری رہے گا۔

ٹیگز: