Get Alerts

جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرک بسوں کا افتتاح

جہلم میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر الیکٹرک بسوں کا افتتاح

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع جہلم میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی اور مشیر صحت پنجاب جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مہمان خصوصی نے جادہ کے مقام سے بس میں سوار ہو کر روٹ کا وزٹ کیا، اور مرکزی جلسہ گاہ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراؤنڈ پر بس پہنچی، جہاں شہریوں نے پرتپاک استقبال کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں بہتری لانے کے لیے کوشاں ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام تک صحت اور سفری سہولیات فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔ الیکٹرک بسوں کے لیے 22 بس اسٹینڈ مکمل اور 20 سے زائد زیر تعمیر ہیں۔

ٹیگز: