کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں ایک 8 سالہ بچہ مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق واقعہ گٹر کے قریب پیش آیا، جہاں بچہ اچانک مین ہول میں گر گیا۔
بچے کی شناخت دلبر علی ولد اصغر علی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس اور متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔