Get Alerts

سندر میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

سندر میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچہ جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں ایک دلخراش حادثے میں پانچ سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گیا۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں جا گرا۔ اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا عمل شروع کیا اور بچے کو تقریباً تین سو فٹ دور سیوریج لائن سے نکالا۔

ذرائع کے مطابق بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لے لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے تعین اور ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 

ٹیگز: