قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے عمران خان کے حق میں نعرے

قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار، سنی اتحاد کونسل کے ارکان کے عمران خان کے حق میں نعرے

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ 10 بجے طلب کیا گیا اجلاس تاحال شروع نہیں ہوسکا۔ اراکین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں اور انہوں نے عمران خان کی تصاویر بھی اٹھائی ہوئی ہیں۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سنی اتحاد کونسل اور حکومتی اتحادیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے ارکان عمران خان کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں