لاہور، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپنگ مال پَیس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور، ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر شاپنگ مال پَیس ٹاور میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور : لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر تین منزلہ نجی شاپنگ مال پَیس ٹاور میں لگنے والی آگ پر  قابو پا لیا گیا۔ریسکیو فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ مہارت سے پورے پلازہ کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔کولنگ کا عمل جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ دوسری منزل پر لگی جس نے بے قابو ہوتے ہوئےپورے پلازے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ دھواں زیادہ ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات درپیش تھیں۔ 

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھنے اورغیر ضروری گاڑیوں اور افراد کو موقع سے دور رکھنے کا ھکم دیا تھا تاکہ ایمرجنسی گاڑیوں کو ریسکیو آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔


 ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کی 06 ایمرجنسی وہیکلز    فائر آپریشن کے لیے جائے حادثہ پر  آگ بجھانے میں مصروف تھیں۔ 

مصنف کے بارے میں