کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  166 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  166 رنز کا ٹارگٹ دے دیا

کراچی :کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو  166 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔  پی ایس ایل  سیزن 9 میں کراچی کنگز  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے166 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر کراچی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت  دی۔
کراچی نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے، جیمز وینس 37 اور محمد نواز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی، شان مسعود اور حسن علی 2 ،2 رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ  ٹم سیفرٹ 21 ، کیرون پولارڈ 13 اور شعیب ملک نے 12 رنز بنائے جبکہ انور علی نے 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
کوئٹہ کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عاقل حسین اور اسامہ طارق نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
آج کے میچ کیلئے کراچی کنگز کی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں ، ڈپلائے ، میر حمزا، تبریز شمشی اور  عامر خان پلینگ الیون کا حصہ نہیں ہیں۔ان کی جگہ جیمز وینس، انور علی، زاہد محمود اور مرزابانی پلینگ الیون میں شامل تھے۔دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، محمد عامر کی جگہ سہیل خان پلیئنگ الیون کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں