شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع

 شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع
کیپشن: لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اثاثوں کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف بی آر نے شہباز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق تفصیلات نیب کو جمع کروا دیں۔

شہباز شریف کے لندن میں 4 فلیٹس ہیں جن میں 30 بارکلے اسٹریٹ پر فلیٹ نمبر 2، رچبورن کورٹ ہیروبائے اسٹریٹ پر فلیٹ 10، لندن اسٹنس روڈ پر فلیٹ نمبر 32 اے اور ویسٹ ٹاور پین پننسولہ مارش میں فلیٹ 409 شامل ہیں۔ شہباز شریف نے یہ تمام فلیٹس 2005 سے 2007 کے دوران خریدے تھے۔

لندن میں خریدے گئے 3 فلیٹس 80 فیصد ادائیگی رہن اور بینکوں کے قرضے کے ذریعے کی گئی جبکہ 20  فیصد رقم نقد جع کروائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ سمیت متعدد کرپشن مقدمات میں تحقیقات کر رہا ہے۔