Get Alerts

بھارت میں ’نیپا وائرس‘ کا پھیلاؤ؛ عالمی سطح پر الرٹ جاری، ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ شروع

بھارت میں ’نیپا وائرس‘ کا پھیلاؤ؛ عالمی سطح پر الرٹ جاری، ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ شروع

نئی دہلی: بھارت میں مہلک ’نیپا وائرس‘ کے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کے بعد ایشیا سمیت دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے وائرس پر قابو پانے میں مبینہ نااہلی کے باعث خطے کے متعدد ممالک نے بھارت سے آنے والے مسافروں کے لیے سخت سفری پابندیاں اور اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپا وائرس کی شدت انتہائی خطرناک ہے۔ 
 امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس وائرس میں اموات کی شرح 40 سے 70 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے نیپاہ کو "ترجیحی خطرناک وائرس" قرار دیتے ہوئے فوری تحقیق اور سخت نگرانی پر زور دیا ہے۔
وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر دنیا بھر میں ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔   تائیوان نے اسے 'کیٹیگری 5' کا خطرہ قرار دیا ہے، جبکہ تھائی لینڈ نے بھارتی مسافروں کی اسکریننگ شروع کر دی ہے۔    برطانیہ اور دیگر ممالک: برطانیہ، نیپال، سری لنکا اور ویتنام نے بھی بھارت سے آنے والوں کے لیے خصوصی چیک پوائنٹس قائم کر دیے ہیں۔
 چین، میانمار اور انڈونیشیا نے بھارت کے سفر سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
ماہرینِ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں وائرس کی نگرانی کا نظام غیر مؤثر اور غیر مربوط ہے، خاص طور پر دیہی اور سرحدی علاقوں میں انتظامیہ کی غفلت تشویشناک ہے۔
رپورٹس کے مطابق ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیپاہ وائرس کی موجودگی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیسے بڑے عالمی ایونٹس کا انعقاد کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے، جس کے باعث ان ایونٹس پر خطرے کے بادل منڈلا رہے ہیں۔

ٹیگز: